تازہ ترینعلاقائی

کوٹرھاداکشن:نومنتخب ایم این اے سلمان حنیف اور ایم پی اے انیس قریشی کاعوام سے اظہار تشکر

anees qurashiکوٹ رادھا کشن( سپیشل رپورٹر) حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (نواز) کے حلقہ پی پی 176 کے امیدوار محمد انیس قریشی اور این اے 138 کے سلیمان حنیف کو حلقہ کے ووٹروں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ علاقہ بھر میں ہونے والے جرائم اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوششیں ہونی چاہئیں اس موقع پر تحریک فلاح پاکستان کے علاقائی صدر چوہدری محمود اختر خالد اور دی پنجاب انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو مقصود انجم کمبوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان رکن اسمبلی سے امید رکھنی چاہئیے کہ اب علاقہ بھر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ہونے والے فنڈز کبھی خورد بورد نہیں ہوں گے بلکہ ان کے ٹھیکہ جات پاپی ٹھیکیداروں کو نہیں دیے جائیں گے علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی و مثالی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ 16نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker