پاکستانتازہ ترین

یمن کشیدگی ، نوازشریف ترکی کے بعد ملائشیاءجائیں گے

اسلام آباد (بیوروچیف ) یمن میں جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے عالمی رہنماﺅ ں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔وزیر اعظم کل صبح ترکی کے مختصر دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف ملائشیاءکا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف ملائشیاءکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان ملائشیاءکی قیادت کو پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کریں گے

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: 2 رائس ملوں پر چھاپے، غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئیں گندم برآمد، مقامی انتظامیہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker