تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:حلقہ این اے 142سردار طالب حسن نکئی شکست کھا گئے

sardar talib sardar asifبھائی پھیرو( نامہ نگار )  سرائے مغل حلقہ این اے 142ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی شکست کھا گئے ۔ انکے کزن سردار آصف نکئی پی پی 183سے کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکے قومی انتخابات میں حلقہ این اے 142میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کئی دفعہ جیتنے والے سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ق سردار طالب حسن نکئی نے 65838ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات نے 84787ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح سردار طالب حسن نکئی 18949کم ووٹ لیکر شکست کھا گئے ۔ پی پی 183میں مسلم لیگ ق کے اُمید وار سردار محمد آ صف نکئی کو 3504ووٹ ہے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے محمد ابراہیم میو کو 34280ووٹ ملے اس طرح محمد ابراہیم میو 765ووٹوں سے شکست کھا گئے ۔ اس دفعہ نکئی خاندان کی مسلسل کئی دفعہ جیتنے والے سردار طالب حسن نکئی کو اس دفعہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کی وجہ سے انکے حمایتوں کے چہروں پر افسردگی چھائی رہی ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے ورکر خوشیاں مناتے رہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پاک نیوزلائیو کے بیوروچیف کی چچازاد بہن کاانتقال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker