پاکستانتازہ ترین

لاڑکانہ میں بھٹو کی برسی پرہونے والا جلسہ منسوخ

لاڑکانہ (نمائندہ خصوصی)لاڑکانہ میں موسم کی خرابی کے باعث بھٹو کی برسی پر منعقد ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ تیز طوفانی ہواوں کی وجہ سے جلسے کو منسوخ کیا گیا ہے اور حیدر آباد سمیت دوسرے شہروں سے آنے والے پیپلزپارٹی کے جیالوں کے قافلوں کو بھی روک دیا گیا ہے اور جو قافلے نکل چکے ہیں انہیں واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکو قتل کے الزام میں4اپریل 1979کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ کی متنازعہ فلم کے خلاف سرائے مغل اور گردو نواحی سینکڑوں مساجد میں احتجاجی خطبے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker