پاکستانتازہ ترین

حج پالیسی 2015کا اعلان،اخراجات میں کمی

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت کی طرف سے حج پالیسی 2015کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق اس سال اخراجات پچھلے سال کی نسبت کم ہوں گےاور کسی کو بھی مفت حج نہیں کروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حج پالیسی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق 1لاکھ 43ہزار368 پاکستانی حج کی سعادت حا صل کر یں گے۔رواں سال کسی کو بھی مفت حج نہیں کروایا جائے گااور 50فیصد درخواستیں سرکاری کوٹے سے جبکہ 50فیصد نجی آپریٹرز کے ذریعے موصول کی جائیں گی۔حج کیلئے درخواستیں 15سے 23اپریل تک موصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 28اپریل کو ہو گی جس کے بعد حج میں جانے عازمین کا اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال اخراجات 17ہزار روپے کم ہونگے۔حرم کی توسیع کے بعد پاکستان کے کوٹے میں 20فیصد کمی کر دی گئی ہے۔سرکاری کو ٹے پر جانے والوں کو سیدھا مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔پالیسی کے مطابق کوئٹہ اور سکھر سے جانے والے 2لاکھ 55ہزارجبکہ دیگر شہروں سے حج کو جانے والے 2لاکھ55ہزار277روپے ادا کریں گے۔5سال میں حج ادا کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے اورحج پالیسی کی مانیٹرنگ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button