تازہ ترینعلاقائی

تحصیل ڈسکہ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

iftekharڈسکہ(نامہ نگار)الیکشن2013پورے ملک کی طرح تحصیل ڈسکہ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا، حلقہ این اے113میں صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ 1 لاکھ 17ہزار219ووٹ ،حلقہ پی پی130میں محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ45ہزار 965ووٹ ،حلقہ پی پی128میں رانامحمد افضل31ہزار971ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، شہر بھر میں جشن کا سماں،منچلوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، منوں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،کارکنان کی ایک دوسرے کو مبارکباد تفصیل کے مطابق 11مئی کو ہو نے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے 113میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ،پی ٹی آئی کے مرزا عبدالقیوم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے علی اسجد ملہی ،کے درمیان مقابلہ تھا حلقہ این اے 113میں کل رجسٹرڈووٹرز کی تعداد3,56,121تھی اور267پولنگ اسٹیشن پر تقریبا 1لاکھ87ہزار944ووٹ کاسٹ ہو ئے جس میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے ایک لاکھ سترہ ہزار دو سوانیس ووٹ حاصل کر کے پہلے ،پی ٹی آئی کے مرزا عبدالقیوم نے باون ہزار دوسوپچپن ووٹ حاصل کرکے دوسرے،اور پاکستان مسلم لیگ ق کے علی اسجد ملہی نے بیس ہزارایک سو چھیاسی ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،حلقہ پی پی130میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1,76,046تھی اور116پولنگ اسٹیشن پر تقریبا71ہزار552ووٹر ز نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے پینتالیس ہزارنو سوچھپن ووٹ لیکر پہلے،پی ٹی آئی کے ناصر محمود چیمہ نے سترہ ہزارآٹھ سو چھبیس ووٹ لیکردوسرے ،پاکستان مسلم لیگ ق کے ضیاء اللہ کھارا نے پانچ ہزارتین سوپچھترووٹ حاصل کرکے تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قاری ذوالفقار علی سیالوی نے دو ہزارتین سوپینسٹھ ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے جبکہ حلقہ پی پی128میں کل رجسٹر ڈ ووٹر ز کی تعداد 1,30,611اور110پولنگ اسٹیشنزپر تقریبا50ہزار 359ووٹ ڈالے گئے جس میں سے پاکستان مسلم لیگ نے کے رانا محمد افضل اکتیس ہزارنو سو اکہتر ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل دو دفعہ کامیاب ہو نے والے ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ق کے باؤ رضوان کو شکست دے کر بدلہ چکادیا جبکہ باؤ رضوان نے اٹھارہ ہزار تین سو اٹھاسی ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کیاس طرح تحصیل ڈسکہ کے تینوں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ نے امیدوار بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو ئے ۔asif rana afzal

یہ بھی پڑھیں  خوف میں ڈوبے شہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker