پاکستانتازہ ترین

نواز،شہباز اوران کے خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) nawazنواز،شہباز اوران کے خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئیپنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمدنوازشریف،سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف ، ان کے خاندان کے دیگرافراد علاوہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیکیورٹی بڑھا دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمدنواز شریف،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرمحمدشہبازشریف اور ان کے خاندان کے دیگرافرادکی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا،جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس حکام نے ان کی سیکیورٹی کیلئے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرپولیس نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے شوکت خانم اسپتال کے باہر بھی موٴثر انتظامات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button