تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مسلح ڈاکوؤں نے بھائی پھیروکے صحافی کولوٹ لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) چھ مسلح ڈاکوؤں نے بھائی پھیرو یونین آ ف جنرلسٹ کے جنرل سیکرٹری اور اسکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قیمتی کیمرہ ، تین موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی صحافیوں کا ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق یونین آ ف جنرلسٹ بھائی پھیرو کے جنرل سیکرٹری اور ایک معروف ٹی وی چینل کے نمائندہ عبد الرزاق اپنے فوٹو گرافر کے ہمراہ کوریج کے لئے گھمن گوکے جا رہے تھے کہ بھٹہ نذیر ڈوگر کے پاس پہنچے تو انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے چالیس ہزار روپے مالیت کا قیمتی وڈیو کیمرہ ، تین قیمتی موبائل اور پچیس ہزار روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین لئے اور موٹر سائیکل کی چابی نکال کر فرا ر ہو گئے ۔ صحافی بیچارے پیدل چلتے ہوئے تھانہ صدر بھائی پھیرو پہنچے اور تھانہ صدر بھائی پھیرو واقعہ کی اطلاع دی ۔ بھائی پھیرو کی صحافی تنظیموں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button