تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ایس پی گروپ کے بھائی نے30 مسلح غنڈوں کے ہمراہ سابق ناظم کی نوایکڑ پرکھڑی لاکھوں روپے کی فصل تباہ کردی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ با اثر ایس پی گروپ کے بھائی نے تیس مسلح غنڈوں کے ہمراہ سابق ناظم کی نو ایکڑ پر کھڑی لاکھوں روپے کی فصل تباہ کر دی ۔ پولیس خاموش تماشائی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کے معروف قبضہ گروپ المعروف ایس پی گروپ کے بھائی رانا فیاض احمد خاں اپنے تیس مسلح غنڈوں کے ہمراہ ٹریکٹر لے کر موضع کامونگل میں آ دھمکا اور سابق ناظم چوہدری محمد شفیق کی نو ایکڑ پر کھڑی کماد اور جوی کی فصل پر ٹریکٹر چلا کر تباہ و برباد کر دیا ۔ مسلح غنڈ ے نزدیک آ نے والوں کو اسلحہ کے ساتھ دیکھا دیکھا کر اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر دہشت زدہ کرتے رہے اور اسلحہ کی سر عام نمائش کر کے گاؤں میں دہشت پھیلاتے رہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں غنڈا گردہ اور خطرناک اسلحہ دیکھ کر گاؤں والوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔ لوگ گھروں میں دبک گئے اور گلیاں بازار سنسان ہو گئے ۔ ناظم محمد شفیق نے ون فائیو پر اس دہشت گردی کی اطلاع دی مگر پولیس کافی دیر بعد موقع پر پہنچی تو با اثر غنڈے پولیس کے سامنے اسلحہ لہراتے اور ٹریکٹر چلا کر فصل اجاڑتے رہے ۔بلاآ خر پولیس خاموشی سے واپس چلی گئی ناظم نے اس واقعہ کی تحریری درخواست تھانہ صدر بھائی پھیرو میں دی مگر اس پر ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button