تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، شہر کے گٹر ابلنے لگیں تو شہر کی واٹر سپلائی بند کر دی

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اگر شہر کے گٹر ابلنے لگیں تو شہر کی واٹر سپلائی بند کر دی جاتی ہے اور عوام پینے کے صاف پانی کو کئی کئی روز کے لیے ترس جاتے ہیں اور جب کچھ گٹروں میں پانی کم ہو جائے تو کچھ روز کے لیے واٹر سپلائی کھول دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار داؤدخیل صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر خدا بخش بھورا ،سماجی کارکن حاجی مرید احمد خان ،پی ٹی آئی کے نائب صدر عمر حیات خان ساجد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھ نہیں آتی کہ بند سیوریج کے گٹر ہوتے ہیں اور ساتھ ہی واٹر سپلائی کو بند کر دیا جاتا ہے جس سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ناقص انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز جنازہ گاہ کے پاس سیوریج بند ہوتے ہے جس کی وجہ سے لوگ جنازے گاڑیوں پر رکھ کر لے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جب کہ میونسپل کمیٹی داؤدخیل میں چار سے چھ فج سینٹری ورکر بھرتی ہیں جو صرف گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں جبکہ شہر بھر کے سیوریج کی لائینیں بند پری ہیں اور کئی محلوں کے لوگ سیوریج کی بند لائینوں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن نہ ہی ٹی ایم او میانوالی اور نہ ہی ڈی سی ا ومیانوالی نے نوٹس لینے کی زحمت گوارہ کی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ داؤدخیل شہر کے بند گٹروں کا نوٹس لیکر فوری طور پر ان کو چالو کرا کے عوام کو اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!