پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ

shahbazلاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی رہنماں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پالیسیوں سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ رائے ونڈ میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے اجلاس میں پارٹی رہنماں نے تجویز دی کہ شہباز شریف نے پارٹی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس لئے انہیں دوبارہ وزیراعلی پنجاب بنایا جائے۔ شہباز شریف نے بھی یہ ذمہ داری سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اجلاس کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ نون پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے۔ جسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button