پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف نے کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصا ف عمران خا ن کی زیرصدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمرا ن خان نے یمن کی صورتحال سے متعلق کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاور ت کی ،دوران اجلاس میں اکثریتی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کرے گی ۔اجلاس کے دوران کورکمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے یہی رائے دی کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے ۔پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیاجائے گا اورمشترکہ مشاورت کے بعد یمن کی صورتحال سے متعلق پاکستان اپنا لائحہ عمل واضح کر ے گا

یہ بھی پڑھیں  شیری رحمان کا حافظ سعید کے بارے میں بیان شرمناک ہے،منور حسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker