پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں آنے سے استعفوں کا معاملہ ختم ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(بیوروچیف) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمںٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کے استعفے اپنی موت آپ مر گئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپنی رولنگ میں کہا کہ استعفوں کے حوالے سے انہوں نے وہی کچھ کیا جو آئین کہتا ہے، آئین کے مطابق تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اس لئے انہوں نے استعفے منظور نہیں کیے تھے، اب وہ دوبارہ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کے استعفے بھی اپنی موت آپ مر گئے ہیں، وہ پہلے کی طرح تحریک انصاف کے ارکان کی عزت کریں گے۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس انتہائی اہم معاملے کے لئے بلایا گیا ہے اس لئے ارکان غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : شہر بھر میں سلنڈروں کی غیرقانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker