تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:حلقہ نمبر آٹھ میں ایک اور بریک تھرو ،توقیر منہاس ن لیگ کے امیدوارکے حق میں دستبردار

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار )حلقہ نمبر آٹھ میں ایک اور بریک تھرو ،توقیر منہاس عرف توکا مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شیراز اصغر کے حق میں دستبردارہوگئے ،راجہ شیراز اصغر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ، مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فہد اکبر کی کی مزدور رہنماؤں کی جانب سے بھرپور مخالفت ،پی او ایف کے سابق صدور نے راجہ شیراز اصغر کی انتخابی مہم شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق دوستوں کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لے آئیں ،حلقہ نمبر آٹھ سے الیکشن میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن توقیر منہاس عرف توکا نے پارٹی قیادت کے فیصلوں پر سر خم تسلیم کرتے ہوئے حلقہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شیراز اصغر کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا،توقیر منہاس مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال ، ملک عمر فاروق ، تحصیل صدر فیاض کان تنولی کے ہمراہ ایک بہت بڑے جلو س کی صورت میں راجہ شیراز اصغر کے الیکشن آفس لالہ رخ پہنچے ،جہاں پہلے سے ہی جشن کا سماں تھا ڈھول ڈھمکے جلوس کی آمد سے لگتا تھا کوئی بارات آگئی ہے ،دلکش منظر دیکھنے کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی ، ادہر میڈیا کو بتایا گیا کہ توقیر منہاس کو الیکشن سے دستنردار کرانے کے لئے دوستوں نے ان تھک محنت کی جس میں،محمد جاوید شیخ ، توصف قریشی ،فیض صدیقیشیخ ندیم ، حاجی اعجاز ، کا کلیدی کردار تھا ، ادہر راجہ شیراز اصغر کے حق میں دستبرداری کے بعدمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں،چوہدری نثار علی خان کا حکم تھا کمیٹی نے ٹکٹوں کا فیصلہ کیا مجھے افسوس ضرور تھا تاہم میں پارٹی قیادت کے فیصلوں پر اپنا سر خم تسلیم کرتا ہوں،اور آج سے اپنی الیکشن مہم سے بڑھ کر راجہ شیراز اصغر کی الیکشم مہم چلاؤں گا،انکا کہنا تھا کہ دیگر حلقوں میں بھی جو امیدوار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں انکے مقابلے میں مسلم لیگی امیدواروں کو پیغام دونگا کہ وہ بھی پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے انکے حق میں دستبردار ہوجائیں،تاکہ مسلم لیگ ن نیہاں سے کلین سوییپ کرے اور جماعت مخالف قوتوں کو کسی صورت تقویت نہ ملے،اس موقع پر ملک جاوید اعوان، سید شعیب زیدی ،ایڈووکیٹ سید رضا عباس ،چوہدری محبوب ، انعام الحق ، سید عبداللہ مسعود ، خالد اسحاق ،چوہدری عدنان،کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ، راجہ شیراز اصغر ، اور انکے بھائی راجہ سرفراز نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ توقیر منہاس سے متعلق اپنے احساسات کا اظہار کرتے انکاکہ توقیہر منہاس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ انکے تہہ دل سے مشکور ہیں ،اس موقع پر توقیر منہاس ، راجہ شیراز اصغر راجہ سرفراز ، محمد جاوید شیخ ، فیض صدیقی ، توصف قریشی نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، جس پر وہاں موجود افراد نے تالیاں بجا کر اپنی محبت کا اظہار کیا،توقیر منہاس کی راجہ شیراز اصغر کے حق میں دسبرداری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی لوگوں نت ٹیلی فونز پر راجہ شیراز اصغر اور انکے بھائی راجہ سرفراز کو مبارک بادیاں دیں جبکہ لوگوں کی کثیر تعداد اطلاع پر دفتر میں پہنچ گئی، راجہ شیراز اصغر کے الیکشن آفس میں رات گئے تک جشن کا سلسلہ جاری رہا ،پوری مارکیٹ میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،انجمن تاجران لالہ رخ کی کثیر تعداد وہاں امڈ آئی ،تاجروں نے توقیر منہاس کی دستبرداری کو راجہ شیراز اصغر کی بڑی کامیابی قرار دیا،

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس کامظفرگڑھ میں واقعہ پر ازخودنوٹس،4فروری کورپورٹ طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker