تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دنیا میں آنے کامقصد پورا کرنے کا وقت اگرہا تھ سے نکل گیا تو پچھتاوے کے سوا کچھ با قی نہیں رہے گا ،پیر نقیب الرحمن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دنیا میںآنے کا مقصد پورا کر نے کا وقت اگر ہا تھ سے نکل گیا تو پچھتا وے کے سوا کچھ با قی نہیں رہے گا ۔جھوٹ اورمنافقت کی زندگی کو چھوڑ کر اللہ او راسکے رسولﷺکے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا ۔اِن خیلا ت کااظہارپیرِطریقت رہبرِ شریعت شیخ الحدیثین والمُفسرین الحا ج الحا فظ پیر محمد نقیبُ الرّ حمن،صا حبزادہ محمد احسا ن حسیبُ الرّحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی نے سا لانہ محفلِ میلا د کی تقریب نواحی گا ؤ ں سلطانکے نئی آبادی میں چو دھری سعید احمد گجر کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت پیرِطریقت رہبرِ شریعت شیخ الحدیثین والمُفسرین الحا ج الحا فظ پیر محمد نقیبُ الرّ حمن کی ۔اِن رہنما ؤں سنے اِس موقع پر حضرت صدیقِ اکبرؓ کی نمونہ زندگی پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو اِن کی زندگی کو سمجھتے ہو ئے عمل پیرا ہونا چاہیے ۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامورعلماء اکرام ،اورثناء خواں مصطفی نے ثناء خوانی کی مریدین میں خواتین اور دیگر افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔اِس موقع پر صاحبزادہ محمد احسا ن حسیبُ الرّحمن نے مزیدکہاکہ صحیح اور سچِ عاشقِ مصطفی ؐ ہونے کا ثبوت دیں دعائی کلمات میں تمام مریدین کو مدینے کی حاضری نصیب ہونے اور مدینے والے کے اصولوں پر پیرا بند ہونے کیلئے زور دیا اور ساتھ ہی اُنہوں نے 10اپریل بروزجمعۃالمبارک کو رائیونڈریلوئے گراونڈ میں محفلِ میلاد پاک میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ۔دعا کے دوران آخر میں آپ نے ملکی سلا متی اور امن اورپوری دنیاکے مسلمانوں کیلئے دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker