تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:چارسالہ بچے کےاغوامیں ملوث میاں بیوی کوپولیس نےڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا

ٹیکسلا (نا مہ نگار )ٹیکسلاسے چند روز قبل اغواء برائے تاوان کی غرض سے اغواء کئے جانے والا چار سالہ بچے کے واقعہ میں ملوث میاں بیوی کو پولیس نے ریڈ کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا،وصول کی گئی دس لاکھ کی رقم بھی قبضہ میں لے لی گئی ،راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھے تھے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کر کے اہل خانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے،دوران تفتیش پکڑے جانے والے میاں بیوی کا انکشاف ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹیکسلا کے علاقہ موضع ڈھبیاں سے نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے کھیلنے والے چار سالہ بچے شاہ زیب ولدتنظیم خان سے موٹر سائیکل پر اغواء کیا تھا،اغوا کاروں نے اہل خانہ سے اسکی بازیابی کے لئے دس لاکھ کی رقم طلب کی تھی جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک نے موبائل فون ڈیٹا کے زریعے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے ایس ایچ او ٹیکسلا تھانہ ملک ساجد محمود کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی،رقم وصولی کے وقت پولیس نے اغواکار گروہ کے دو افراد جو میاں بیوی ہیں اختر حیات ولد فیض جوہر اور اسکی بیوی حاجرہ اختر حیات ساکن حصار تحصیل حسن ابدال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،پولیس نے اغواء کاروں کے چنگل سے بچے کو با حفاظت بازیاب کرالیا، بچے کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا ،جبکہ موقع پر اغواکاروں سے وصول کی گئی دس لاکھ روپے رقم بھی واپس کرالی ، اغواکاروں سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے واہ کینٹ کے علاقہ نیو سٹی میں ایک مکان کرائے پر حاصل کر رکھا تھا جبکہ دونوں مردان کے رہائشی ہیں،ادہر پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران اغواکار میاں بیوی نے انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندہ کر رہے ہیں تاکہ راتوں رات امیر بن جائیں ، ملزمان نے اغواء برائے تاوان کی متعدد واردتوں کا اعتراف کیا، ادہر بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین خوشی سے نہال ہیں ، انھوں نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر اعلی حکام سے انھیں تعریفی اسناد اور انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ ٹیکسلا میں بچے کے اغواء کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران سی پی او نے چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدائت پر اسکا سخت نوٹس لیتے پویے پولیس کو فوری بچے کی بازیابی کی ہدائت کی تھی جس پر پولیس تکنیکی بنیادوں پر اس معاملہ کو دیکھ رہی تھی ، ادہر نیو سٹی کے شہریوں نے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نیو سٹی میں مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کی رہائش اہل علاقہ کے لئے تشویش کا باعث ہے پولیس مذکورہ علاقہ میں گرینٖڈ سرچ آپریشن کرے اور وہ مالکان جو بغیر شناخت کے ایسے جرائم پیشہ افراد کو پناہ دیتے ہیں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کیا جائے ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker