پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی ارکانِ کے استعفےمنظور کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کروا کے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید ظفرعلی شاہ کی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کروا کے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے تاہم درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا جس کی سماعت کل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینج کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ سال اگست میں ڈی چوک پر دھرنے کے دوران اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کروا دیئے تھے تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کے اسمبلی میں واپسی کے موقع پر ایوان میں حکومتی اراکین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ تمام اراکین کو کھڑا کرکے انفرادی طور پر استعفوں سے متعلق پوچھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker