تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: تین لاکھ نفوس پر ،مشتمل سٹی ڈسکہ تفریح گاہ سے محروم

daska cityڈسکہ(نامہ نگار) تین لاکھ نفوس پر ،مشتمل سٹی ڈسکہ تفریح گاہ سے محروم ، ڈسکہ کے باسیوں کا ڈی سی او سیالکوٹ سے ڈسکہ شہر میں پارک جلدازجلدتعمیر کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تقریاب تین ماہ قبل ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے ڈسکہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کے توجہ دلانے پر ڈسکہ شہر میں جلد ازجلد پارک تعمیر کروانے کا اعلان کیا کیان تین ماہ گذرنے کے باوجود ڈسکہ شہرمیں پارک کی تعمیر شروع نہ ہو سکی اور منصوبہ فائلوں میں ہی دب کر رہ گیا جس پر ڈسکہ شہر کے سیاسی سماجی اور رفاعی اداروں نے ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کیا ہوا وعدہ جلد از جلد پورا کریں تاکہ ڈسکہ کے لوگ ایک پر فضا مقام پر سیر و تفریح کے لئے جا سکیں اور اپنی ذہنی ٹیشن کو کم کر سکیں یاد رہے کہ ڈسکہ شہر میں تقریبا25/30ایکڑ رقبہ جو مختلف صوبائی محکمہ جات کے زیر کنٹرول پڑا ہے اور جہاں پر ڈسکہ کے شہریوں کے لئے ایک خوبصورت پارک تعمیر کیا جاسکتا ہے اس سرکاری جگہوں پر قبضہ مافیا گروپ ناجائز قبضہ کرنے کے لئے سر گرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ہاکی کی شان اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker