پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن بن گیا سب کو مبارکباد،عمران خان

حیدر آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب سندھ کو زیادہ وقت دوں گا، حکمران پاکستان کے حالات تبدیل نہیں کرنا چاہتے، تحریک انصاف میدان میں نہ آتی تو اسی طرح ہی معاملات چلتے رہتے، سندھ کو تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔  حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مسئلے تب حل ہوں گے جب اقتدار نیچے تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی تک پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، کراچی میں جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کریں گے امن نہیں آئے گا کیونکہ سندھ میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی جاتی ہیں اور لوگ پولیس سے خوف کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میدان میں نہ آتی تو بندربانٹ چلتی رہتی اور سٹیٹس کو باریاں لیتا رہتا۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک میرٹ کو نظرانداز کیا جاتا رہے گا، لوگوں کو ان کا حق نہیں ملے گا۔ پچھلے 18 سال کے دوران میں نے صرف ایک سفارش کی اور وہ بھی اس شخص کی جس نے شوکت خانم ہسپتال کو بھاری چندہ دیا۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو پہلی دفعہ خیبرپختونخواہ میں حکومت ملی ہے جس نے خیبرپختونخواہ پولیس کو غیرجانبدار بنایا ہے اور وہاں کسی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، تنقید کرنے والے کسی ایک شخص کا نام بتائیں جس کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہو۔ خطاب کے دوران ہی عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے تقریب میں موجود تمام افراد اور دھرنے میں شریک ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے اور اس کے قیام سے اگلا الیکشن صاف اور شفاف ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ 6 ہفتوں میں آ جائے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ کو زیادہ وقت دینا ہے کیونکہ سندھ کو صحیح معنوں میں تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سندھ میں صحیح معنوں میںبلدیاتی الیکشن ہونے تک تبدیلی نہیں آئے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو 180 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ سے ملے لیکن وہ پیسے کہاں گئے؟ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے دے دیئے تھے لیکن وہ منظور نہیں کئے گئے اور ہم بھی اپنے موقف پر قائم رہے کیونہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہی اسمبلیوں میں واپس گئے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: اسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کا پھولنگرکا طوفانی دورہ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker