شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / نریندر مودی کا یمن سے بھارتی شہریوں کے بحفاظت انخلا پر نوازشریف سے اظہار تشکر

نریندر مودی کا یمن سے بھارتی شہریوں کے بحفاظت انخلا پر نوازشریف سے اظہار تشکر

نیو دہلی(ڈیسک نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یمن سے بھارتی شہریوں کی بحفاظت پاکستان واپسی پر اپنے ہم منصب نوازشریف اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے یمن میں پھنسے 11 بھارتی باشندوں کی بحفاظت منتقلی کو ایک انسانی اقدام قرار دیتے ہوئے وزیرِاعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جب کہ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا اس انسان دوست اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں، انسانی خدمت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمیں خوشی ہے کہ دیگر ممالک کے شہریوں کے یمن سے بحفاظت انخلا میں پڑوسی ممالک کی مدد شامل ہے۔ اس سے قبل بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے بھی پاکستان لائے جانے والے بھارتی شہریوں کو پاکستانی طیاروں سے وطن واپس بھیجنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ کل پاک بحریہ کے  بحری جہاز اصلت کے ذریعے 171 افراد کو یمن سے کراچی لایا گیا تھا جن میں 11 بھارتیوں سمیت دیگر ممالک کے باشندے بھی شامل تھے جب پاکستانی حکومت نے بھارتی باشندوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی تھی جسے بھارت کی جانب سےقبول کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا ڈی ایٹ بزنس فورم سے خطاب