پاکستانتازہ ترین

عمران خان کراچی سے سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر دے دوں گا، محمود اچکزئی

اسلام آباد(بیوروچیف)پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کراچی سے سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر دے دوں گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے جب کہ عمران خان کو میری چادر بہت پسند ہے اگر وہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر دے دوں گا۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک فوج اور بموں سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے بچائے جاتے ہیں، یمن کا مسئلہ انتہائی حساس ہے اس معاملے میں جذباتی فیصلہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا جب کہ حتمی فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button