تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی سے امیدنویدمیں بدل گئی ۔صائمہ شہزادی

pmlnلاہور( پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی تاریخی کامیابی سے امیدنویدمیں بدل گئی۔ہماری قیادت عوام کوان کی توقعات سے بڑھ کرڈیلیور کرے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف اپنے اپنے پہلے بجٹ میں محرومیوں کے مارے عوام کوگرانقدر ریلیف دیں گے۔کئی برس بعدعوام کے چہروں پرخوشی اوراطمینان کے تاثرات دیکھنے کوملے ہیں،ایوان صدر،پرویزمشرف کے فارم ہاؤس اورزمان پارک کے سواہرگھراورگلی میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارجیت کاجشن منایا جارہاہے۔ بلے بازوں نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے دھاندلی کاشور مچاناشروع کردیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق کواہلیان این اے125 کی بھرپورخدمت اورقومی سیاست میں فعال کرداراداکرنے پر بہت زیادہ لیڈ سے کامیابی ملی۔اگرالیکشن میں دھاندلی ہوئی ہوتی تواین اے126اورپی پی152سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب ہوتے ۔اپنے دفترمیں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد وزیراعظم میاں نوازشریف اورنامزدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتظامی صلاحیت پر عوام کوایک سوایک فیصداعتماد ہے ۔خادم عوام کی حیثیت سے میاں شہبازشریف نے پنجاب بدل دیا اب وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پوراپاکستان بدلے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات میں ”وزیراعظم نوازشریف ”کانعرہ دعا بن گیا اوراٹھارہ کروڑعوام کی یہ دعا قبول ہوگئی ۔ قوم کے ساتھ ساتھ قدرت نے بھی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کوکسی بڑے کام کیلئے منتخب کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے رہنما میاں نوازشریف کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کررہے ہیں جبکہ زمان پارک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹرفوزیہ کے گھرپرنامعلوم افراد کا دھاوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker