بین الاقوامیتازہ ترین

نجران میں سعودی فوج کے تین نا ن کمیشنڈ آفیسرز شہید،دو زخمی

ریاض(ڈیسک نیوز)سعودی عرب کی سرحد پر یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں سعودی سیکیورٹی فورسز کے تین نان کمیشنڈ آفیسرز شہید اور شاہی بری فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاہے کہ نجران کے علاقے میں سعودی سیکیورٹی فورس کی چوکی پرھاون پر راکٹوں سے حملہ کیا ،جس پر سعودی پوسٹ سے حملے کا بھر پور جواب دیاگیا جس کے بعد سرحد پار حوثی ملیشیا کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جازان اور نجران کے سرحدی علاقے میں فیصلہ کن طوفان نامی آپریشن کے آغاز سے لے کر حوثی ملیشیا کے 500اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button