پاکستانتازہ ترین

ہمارامقصد صاف اور شفاف انتخابات کراناتھا، دھاندلی پر کسی کو معاف نہیں کریں گے۔فخرالدین جی ابراہیم

chief electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہمارامقصد صاف اور شفاف انتخابات کراناتھا، دھاندلی پر کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کی شکایات سننے کے لیے ملک بھر میں 14 الیکشن ٹربیونل قائم کردیے، ٹریبونلز کو دھاندلی ثابت ہونے پر انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار ہوگا۔ عام انتخابات میں پولنگ کے دوران دھاندلی کے الزامات پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد میں مبینہ دھاندلی کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران دھاندلی کے حوالے سے شکایات دورکرنے میں کردار ادا کریں گے، انتخابی عملے سے بھی شکایات کے حوالے سے معلومات لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگزمیں1وکٹ پر 249رنزبنالیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker