تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:چند سال قبل قائم کئے جانے والے ادارہ القائم ٹرسٹ کی دین کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں،شرکا

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)ٹیکسلا میں چند سال قبل قائم کئے جانے والے ادارہ القائم ٹرسٹ کی دین کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، ذیلی ادارے جامعہ زینبیہ کی شبانہ روز محنت کی بدولت زیر تعلیم طلباء نے نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی پوزیشنز حاصل کیں، جس پر اساتذہ اور ادارہ کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار مقررین نے القائم ٹرسٹ کے ذیلی ادارہ زینبیہ اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں کیا۔ پروگرام میں چیئرمین القائم ٹرسٹ مولانا سید مہدی رضا شیرازی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے مولانا سید محمد سبطین حسینی، مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنما سید عمران حیدر نقوی، چیئرمین محرم امن کمیٹی سید زاہد حسین شاہ، معروف صحافی مشتاق حسین نقوی، سبطین شاہ ایڈووکیٹ، مولانا ولایت علی خان جعفری، مولانا قمر عباس کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ زینبیہ اکیڈمی کے ہونہار طلباء اعوان علی، ضمیر علی اور ابن عباس نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں اپنے سکول میں بالترتیب اوّل، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کی۔ اسی طرح یاور عباس، سید ثقلین شیرازی اور حیدر عباس نے بھی نویں جماعت پری بورڈ امتحانا ت میں باالترتیب اوّل، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرکے زینبیہ اکیڈمی کا نام روشن کیا۔ اکیڈمی کے ہونہار طلباء شاعر علی، مطہر علی اور ساجد حسین نے بھی آٹھویں جماعت میں اپنے سکول میں منعقدہ سالانہ امتحانات میں اول، دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں۔ ساتویں جماعت میں سید کبیر حسین نے اپنی کلاس کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چھٹی جماعت میں عباس علی نے فرسٹ جبکہ سید طفیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button