پاکستانتازہ ترین

ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجیوں کو اعزازات دینے کی تقریب

راولپنڈی(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی۔ اس تقریب میں جوانوں، افسروں، غازیوں اور شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہل خاندان نے وصول کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 30آرمی آفیسرز اور جوانوں کو تمغۂ بسالت، 33کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور1جوان کو یونائیٹڈ نیشنز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!