پاکستانتازہ ترین

صولت مرزا سے مچھ جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش

مچھ(نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی کراچی امیر شیخ کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے صولت مرزا سے تفتیش کے دوران بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی کراچی امیر شیخ کی سربراہی میں اعلیٰ پولیس افسران اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مچھ جیل میں صولت مرزا سے ملاقات کی اور اس کا بیان ریکارڈ کیا۔ جس کے بعد اس بیان کی روشنی میں تفتیشی عمل کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو گزشتہ ماہ پھانسی دی جانی تھی لیکن اس سے قبل ہی اس کا وڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں اس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت کئی اہم شخصیات پر الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد اس کی سزا پر عمل روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!