تازہ ترینفن فنکار

موسیقار امجد بوبی کو بچھڑے 10برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)فلمی صنعت کے معروف ترین موسیقار امجد بوبی کو بچھڑے 10 برس بیت گئے ہیں ۔ امجد بوبی نے ہمیشہ طبع زاد اور کلاسیکی دھنوں پر گانے تخلیق کئے۔نامور موسیقار امجد بو بی نے اپنے 40سالہ کیریئر کے دوران 50سے زائدفلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ان فلموں میں سرگم، گھونگھٹ، گھر کب آو گے،سنگم،چیف صاحب، کبھی الوداع نہ کہنا اور لازوال جیسی ہٹ فلمیں شامل ہیں ۔پاکستانی فلموں کیلئے ممبئی جاکر گیت ریکارڈ کروانے کا آغاز امجد بوبی نے ہی کیا تھا۔ جاوید شیخ کی فلم یہ دل آپ کا ہوا کیلئے ا نہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگھم اور کویتا کرشنا مورتی کے گانے ریکارڈ کرائے۔شان اور زارا شیخ کی فلم تیرے پیار میں، کی موسیقی امجد بوبی کے منفرد انداز کی بھر پور عکاسی کرتی ہے۔ آج امجد بوبی ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی ترتیب دی ہوئی ۔ خوبصورت دھنیں سننے والوں کو آج بھی اپنےسحر میں جکڑ لیتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف کل قوم سے اہم خطاب کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker