تازہ ترینعلاقائی

کلرکہارمیں تبلیغی بس الٹ گئی،6ہلاک،30زخمی

کلر کہار(نامہ نگار)پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے علاقے کلرکہار کے قریب تبلیغی جماعت کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 6افراد ہلاک اور30سےزائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس تبلیغی بس شمالی صوبے خیبرپختون خوا کے صدر مقام پشاور سے رائونڈ جا رہی تھی کہ کلرکہار کےعلاقے میں سالٹ رینج کےقریب بریک فیل ہونےکی وجہ سے الٹ گئی۔ بس الٹنے سے 3افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئےجب کہ دیگر3افراد اسپتال پہنچنے سے قبل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائےحادثہ پر پہنچ گئیں اور موٹروے پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کوزخمیوں کوڈسٹرکٹ اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب میت لے کرجانے والی گاڑی چترال سے مہمند ایجنسی جاتے ہوئے دیربالا کے قریب نہرگاہ کے مقام پر کھائی میں گرگئی جس سے 2افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  کامیڈی کنگ عمرشریف نے زندگی کی 60بہاریں دیکھ لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker