تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

یوٹیوب بحالی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ پھر بلاک

youtubeاسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب بحال کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ایک سو تین دن بعد ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب چند گھنٹوں کیلئے بحال ہوئی۔ قابل اعتراض مواد نہ ہٹائے جانے پر پی ٹی اے نے انڑ نیٹ سروس پروائڈرز کو یوٹیوب دوبارہ بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔اس سے پہلے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کو یو ٹیوب کی بحالی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پی ٹی اے کو یوٹیوب کی بحالی سے متعلق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا تھاکہ پی ٹی اے یو ٹیوب اورفیس بک پر ظاہر ہونے والے اسلام مخالف مواد کی مستقل نگرانی کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کرے۔ ایسے مواد کو ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر بلاک کیا جائے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے احکامات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یو ٹیوب کی بحالی کے ایک ماہ بعدوزارت دوبارہ صورتحال کا جائزہ لے گی اورمزیدہدایا ت جاری کرے گی۔ویب سائٹس کا جائزہ لینے والی بین الوزارتی کمیٹی سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ بھی اسلام مخالف لنکس کے بارے میں علم ہوتے ہی فوری طور پر پی ٹی اے کو آگاہ کرے۔ یو ٹیوب پرتوہین آمیزلنکس کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے باعث ستمبر میں وزیر اعظم نے یو ٹیوب بند کرنے کے احکامات جاری کیےتھے۔

یہ بھی پڑھیں  گیلانی حج کرپشن،ایفی ڈرین،رینٹل پاور،اوراین آئی سی ایل اسکینڈلزپرقوم کو جوابدہ ہیں،سید وسیم اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker