تازہ ترینکھیل

پریکٹس میچ میں قومی ٹیم کو بنگلا دیش بورڈ الیون کے ہاتھوں شکست

فتح اللہ (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکت ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے محمد حفیظ 85 رنز اور فواد عالم 67 رنز (ناٹ آﺅٹ) بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش بورڈ الیون کی جانب سے شواگتا ہوم 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش بورڈ الیون نے 269 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں پورا کر دیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے صابر رحمان نے 123 رنز سکور کیے جبکہ پاکستان کی محمد جنید نے 4 اور راحت علی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے سے شکست کے بعد پاکستان بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے میچ 17 اپریل کو ڈھاکہ کے گراﺅنڈ میں کھیلے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button