تازہ ترینعلاقائی

آل پاکستان جرنلسٹس کونسل نے 2015 کے اپنے نئے منتخب عہدیداروں کا اعلان کردیا۔

لاہور15 اپریل2015(پ ر)آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم نے سال2015کے لیے اپنے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انتخاب آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری کی زیر صدارت ہوا ۔اے پی جے سی کے میڈیا کوارڈینٹر سرفراز احمد ملک کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق2015 کے لیے مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب چیئرمین کی طرف سے کیا گیا ہے۔چیئرمین شبیر حسین طوری ، سنئیر وائس چئیرمین اعجاز بٹ، اسلام آباد (دی ڈپلومیسی نیوز)۔ وائس چیئر مین سید ابرار حسین شاہ، پنجاب ( روزنامہ نیا دور) سیکریٹری جنرل گل چمن شاہ، لاہور( اے پی پی)۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ودود جان، خیبر پختون خواہ(خیبر نیوز)۔جوائنٹ سیکریٹری ہدایت علی پاسدار، فاٹا (روزنامہ جنگ)۔ سیکرٹری فنانس تہمینہ رانا( روزنامہ آزادی)ایڈیشنل سیکریٹری فنانس،عدنان خالد (دن ٹی وی)۔ میڈیا کوارڈینٹر سرفراز احمد ملک ( روزنامہ مبصرین)۔ سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر علی، بلوچستان( آئی این پی)۔ جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں سندھ سے الحاج ابو البرکات(روزنامہ جنگ) بلوچستان سے شیخ فرید احمد (روزنامہ آزادی کو ئٹہ ) پنجاب سے ملک مبارک علی سندھیلہ (روزنامہ یوم )، اسلام آبادسے محفوظ بھٹی ( مینا رٹی ٹائمز) خیبر پختون خوا سے سید ذیشان علی شاہ ( اے ٹی وی) گلگت بلتستان علی شیر ( کے ٹو ٹی وی) آزاد جموں کشمیر سے زاہد حسین شاہ ( روزنامہ رہبر) فاٹا سے دین محمد وزیر ( آج ٹی وی) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل پاکستان میں صحا فیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے، صحا فت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ملک بھر میں مر حلہ وار تر بیتی ورکشاپس کا آغاز کرنے انہیں پیشہ وارانہ اُمور کی انجام دہی میں لاجسٹک سپورٹ دینے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا متحرک کردار ادا کرے گی۔ بین الا قوامی سطح پر میڈیا کے میدان میں ہونے والی ترقی و تبدیلوں کے پیش نظر صحا فتی تد ریسی اداروں کی معاونت سے میڈیا کے ستون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی سعی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button