تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ٹریلرجل کرراکھ

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ٹریلر و ایک لاکھ روپے نقدی بھی جل گئی، واجد خاں کراچی سے مصطفی آباد لکڑی کا سامان لیکر آیا تھا کہ پٹرول پمپ کے قریب موڑ کاٹ رہا تھا کہ بجلی کی تاریں نیچی ہونے کی وجہ سے زد میں آ گیا، تفصیلات کے مطابق واجد خاں اپنے ٹریلر نمبری TLD110پر لکڑ ی کا سامان کراچی سے مصطفی آباد لایا تھا سامان اتار کر کوئیک سی این جی پمپ سے موڑ کاٹ رہا تھا کہ بجلی کی تاریں انتہائی نیچی ہونے کی وجہ سے زد میں آ گیا جس سے ٹریلر کو آگ لگ گئی، جس سے ٹریلر اور ٹریلر میں موجود نقدی ایک لاکھ روپے جل کر خاک ہو گئی،

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:نگراں وزیراعظم کے تقررکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker