
پشاور(بیوروچیف)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے والد سنیٹراعظم خان ہوتی کی تدفین ان کے آبائی گھر میں کردی گئی۔ اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد آج صبح پشاور میں انتقال کرگئے تھے۔ سینیٹر اعظم خان ہوتی گلے کے کینسر میں مبتلا تھے ۔رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لےجایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ا ن کی نماز جنازہ ہوتی ہائوس مردان میں ادا کی گئی،جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ، ان کی تدفین ان کے گھر میں ہی کی گئی۔ اعظم خان ہوتی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے ماموں، بیگم نسیم ولی کے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد تھے۔