پاکستانتازہ ترین

اسفند یار ولی سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں، بیگم نسیم ولی

Begum-Nasim-Waliچارسدہ (ڈیسک رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے بانی سربراہ خان عبدالغفار خان عرف باچاخان کی بہو اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نسیم ولی کا کہنا ہے اسفند یار ولی سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں، غلط پالیسی کی وجہ سے پارٹی ختم ہوگئی۔ خیر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کی والدہ نے حالیہ انتخابات میں اے این پی کی بدترین شکست پر پارٹی رہنماؤں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بیگم نسیم ولی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اے این پی کے لیے حالات ساز گار نہیں تھے، لیڈر اسلام آباد میں بیٹھے رہے اور کارکن مرتے رہے، انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ افرا سیاب خٹک کو پارٹی میں شامل کرنا شکست کی وجہ بنا۔ بیگم نسیم ولی خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے اور باچا خان کے پیرو کاروں کو نظر انداز کیا گیا، ناراض کارکنوں کو منانے کےلیے اب خود نکلوں گی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی دورہ، پاکستان کا اطمینان، امریکہ کی خوشی ، مسئلہ کشمیر عدم توجہ کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker