تازہ ترینکھیل

ایشیا کپ 2016 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا

کراچی(نمائندہ سپورٹس)ایشیا کپ 2016 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں مزید دو ایسوسی ایٹ ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق نے ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب ہر دو برس بعد متبادل فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک مرتبہ پچاس اوورز کے فارمیٹ کے مطابق ہوگا۔اگلے برس ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوگا ،یہ ایونٹ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا، جس میں دو ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اشرف الحق نے مزید کہا کہ 30 جون کو ایشین کرکٹ کونسل تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد اس کے صرف دو ممبران آئی سی سی کی زیر نگرانی کام کریں گے۔اے سی سی کے تحلیل ہونے کے بعد اشرف الحق کا ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے 32 سالہ دور بھی ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button