پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کرینگے،شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ خصوصی)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 246 میں انتخاب پر امن اور ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا اسے کھلے دل سے قبول کریں گے،ملتان میں سینئر صحافی جمشید رضوانی کے گھر ان کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں وزیر خارجہ اور پارلیمانی سکریٹری کی موجودگی کے باوجود ایک صوبہ کے سربراہ شہباز شریف کو وفد کی سربراہی حیران کن عمل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کی رہائی ضمانت میں توسیع کی بنیاد پر ہوئی ہےکیس ختم نہیں ہوا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ یمن کی صورتحال میں پارلیمنٹ متفقہ قرارداد پرمتفق ہے اور یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ ، سیاسی قیادت اور فوج ایک ہی صف میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،میاں منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker