تازہ ترینعلاقائی

نارووال:حرمین شریفین ہمارے مراکز ایمان ہیں،مذہبی سکالرز

نارووال(نامہ نگار)خلافتِ راشدہ کا نظام دنیا میں ایک ماڈل نظام ہے ۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی پیروی ہی ملک و ملت کی فلاح کی ضامن ہے ۔سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے وفادارئ رسول ﷺ کا حق ادا کیا ۔ رحمت دو عالم ﷺ نے آپ کو دنیا میں جنت کی بشارت سب سے پہلے عطا فرمائی ۔ وصالِ مصطفےٰ ﷺ کے بعد منصب خلافت پر فائز ہو کر اس والہانہ انداز سے دفاع اسلام فرمایا کہ تاقیامت ملتِ اسلامیہ اپنے محسن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی احسان مند رہے گی ۔مانعین زکوٰۃ سے جہاد کر کے انہیں راہِ راست پہ لانا خلیف�ۂ اول کے کمال اسلام دوستی کا ثبوت ہے ۔خلافت کے منصب پر متمکن ہو کر مزدور کے برابر بیت المال سے وظیفہ لینا موجودہ حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے ۔حرم مکہ میں ولادت مصطفےٰ ﷺ ہوئی اور حرم مدینہ حضور اکرم ﷺ کی جائے مسکن ہے ۔جہاں پر حضور اکرم ﷺ کے پہلو میں آج بھی سیدنا صدیق اکبر اور سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما آرام فرما ہیں۔حرمین شریفین ہمارے مراکز ایمان ہیں ۔حج و عمرہ شریف کے ارکان تو مکہ مکرمہ میں ادا کئے جاتے ہیں مگر قبولیت کی مہر مدینہ منور ہ سے لگتی ہے ۔حضور نبی انور ﷺ نے فرمایا مکہ شریف کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حرم بنایا اور میں نے مدینہ منورہ کو حرم قرار دیا ہے ۔مکہ اور مدینہ دنیا میں اتحاد امت کے مراکز ہیں جن میں ہر رنگ و نسل کے مسلمان جمع ہو کر اسلام کے رشتۂ اخوت کو مضبوط بناتے ہیں۔حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارا ایمانی تقاضا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی سکالر علامہ مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری مرکزی راہنما تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نے مرکز اویسیاں نارووال میں خطیب الاسلام علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی کی عمرہ شریف روانگی کی خوشی میں تحریک اویسیہ پاکستان /عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری EDOہیلتھ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان،پیر محمد ارشد قادری آستانہ عالیہ تکیہ شریف، مزمل حفیظ بابرصدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال، ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران،محمد اجمل بٹ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر سنی یکجہتی کونسل ،عابد محمود بٹ چیئرمین حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ اور دیگر مہمانان خصوصی تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نے کہا عمرہ شریف پر جانے والے وہی خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی منظوری بارگاہ خدا وندی و مصطفوی میں ہوتی ہے ۔اولیائے امت نے مدینہ منورہ کے آداب بجالا کر پیغام عشقِ رسول ﷺ عام کیا ہے ۔امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ حرم کی زمین اور قدم رکھ کر چلنا ارے سرکا موقعہ ہے او جانے والے ۔حرم مکہ اور حرم مدینہ میں دعائیں قبول ہوتیں ہیں اور گناہگاروں کو مغفرت کے پروانے جاری کئے جاتے ہیں۔امت رسول ﷺ آثار اسلام کا ادب بجالائے تو اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔اس موقعہ پر حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،قاری محمد ارشد اویسی،مولانا محمد اعظم عطاری،محمد محسن اویسی،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،صوفی اللہ دتہ واصفی،محمد سجاد اویسی،ملک عبد الرؤف،ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ، شاہد رشید شیخ،محمد عثمان مغل،ملک محمد طاہر،صوبیدار ملک محمد یعقوب آف کامونکی،مولانا محمد منیر احمد شاد،حافظ امیر محمد اویسی،محمد شاہد اقبال ،ملک شمشیر علی رانجھا،ملک محمد سلیم،ملک سلطان محمود،حافظ محمد اشفاق اویسی،حافظ محمد تسلیم اویسی،عبد الوحید بٹ،میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،امانت علی بٹ،مرزا محمد نعیم،صاحبزادہ علی احمد اویسی ،ملک شاہد محمود،رانا عمران سکندر ،محمد قیصر جاوید اویسی،ملک محمد شہباز سلطان اور دیگر نے قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو روانگی عمرہ شریف پر مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نےاسلام آباد کےایک سو بائیس اسکول آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے نام سےمنسوب کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker