تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 330رنزکا ہدف دےدیا

میر پور(نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے  330رنز کا ہدف دیدیاہے ۔ اس سے پہلے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چھ  وکٹوں کے نقصان پر   229  رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور صومیا سرکار  نے میدان میں اتر کر میچ کا آغاز کیا  اوربنگالی ٹائیگرز کو پہلا نقصان 13.2 اوور میں 48 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جس میں صامیا سرکار 20 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے  کھلاڑی محموداللہ 5 رنز بنا کر راحت علی کی بال پر پویلین لوٹ گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور  67 تھا۔بنگلہ دیش کوتیسری وکٹ  اُس وقت گنوانا پڑی جب 41.4اوورز میں 132 رنز بنا کر تمیم اقبال وہاب ریاض کابال پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔بنگالی ٹائیگرز کی چوتھی وکٹ مشفق الرحیم کی گری جو سینچری کرنے کے ساتھ ہی پویلین لوٹ گئے , وہ 106 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔صابر رحمان 49.4اوورز میں مجموعی طور پر 325رنز پر  15 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بن گئے ۔میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس جیت کر گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے پہلے میچ میں ٹیم متحد نظر آئے گی اور کھلاڑی فارم میں ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم  کے سکواڈ میں کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، سرفراز احمد، فواد عالم، سعد نسیم،محمد رضوان،وہاب ریاض، سعید اجمل، جنید خان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، مشفیق الرحمان، تمیم اقبال، صومیا سرکار، محمود اللہ، صابر رحمان ، ناصر حسین ، عبداللہ حسان، عرفات سنی، تسکین احمد اور رابیل حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مشرف بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں،آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker