پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری کی مدتِ صدارت کم نہیں کی جائے گی، پی ایم ایل این

rana sana ullahaلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ نون ( پی ایم ایل این) نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو قصرِ صدارت میں بقیہ پانچ ماہ پورے کرنے دیئے جائیں گے۔ پی ایم ایل این کے رہنما اورسابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ صدر زرداری آئینی طور پر صدر ہیں اور پی ایم ایل این کسی غیر آئینی اقدام کا خطرہ مول نہیں لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کسی نے بھی صدر زرداری کو ہٹانے کی تجویز نہیں دی ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ آئین کے تحت ہی صدر زرداری سے حلف لے کر اسمبلی میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کھلے عام یہ کہا کہ وہ صدر زرداری سے حلف نہیں لیں گے لیکن ہم جمہوری طور پر منتخب صدر سے حلف لیں گے خواہ وہ ہمیں پسند ہوں یا ناپسند۔ ‘ اگر صرف پارلیمنٹ ہی صدر زرداری سے اعتماد کے ووٹ پر زور دیتا ہے تو ہی ہم ضروری اقدامات کریں گے،’ ثناء اللہ نے کہا۔ لیکن ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے مستقبل کا صدر بلوچستان سے منتخب کرنے کی خبروں کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی فوجیوں کی ریکارڈ خودکشیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker