تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:تاجران ،دوکانداروں کی جانب سے غنڈہ ٹیکس ،بھتہ خوری ،اور چوری کی وارداتوں کے خلاف جلسہ

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل کے تاجران ،دوکانداروں کی جانب سے غنڈہ ٹیکس ،بھتہ خوری ،اور چوری کی وارداتوں کے خلاف ایک جلسہ منعقد کیا جس میں ضلعی صدر انجمن تاجران عطاء اللہ خان شہباز خیل نے داؤدخیل انجمن تاجران کے عہدیداروں اور سینکڑوں دوکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داؤدخیل میں بھتہ خوری ،چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد ہو نا ہو گا اور ہم حق حلال کی روزی کماتے ہیں اور کسی کو حق نہیں کہ وہ ہمارے بچوں کے لی کمائے جانے والے رزق کو ہم سے زبر دستی چھین لیں اور اگر ہم لوگ بھتہ خوری کے خلاف آواز بلند نہ کریں گے تو پھر ہمارا جینا مشکل ہوگا اگر تم لوگ ان کے خلاف ڈٹوں گے نہیں تو تھمارے حالات بہتر نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ میں نے دی پی او میانوالی سر فراز ورک سے ملاقات کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی بھتہ خور اگر آپ کو تنگ کرئے آپ مجھے بتائیں اس کا نام پتہ اور وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر قانون کے سکنجے میں ہو گا اگر آپ تاجران مجھے رات کو بارہ بجے بھی بلاؤ گے تو میں حاضر ہو ں گا اور آپ تمام تاجران بھائی اپنی یونین بنائیں اور اس کے منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے فیصلوں پر عمل در آمد کریں اگر آپ متحد ہوئے تو کوئی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکیں گے انہوں نیانجمن تاجران کا ساؤنڈ سسٹم دینے کا بھی اعلان کیا امجد عبا س نے کہا کہ ہمارےء بعض کمزور دوکاندار خفیہ بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے بھتہ خور پھر ہر کمزور کو تنگ کرتے ہیں ہم اپنے تمام دوکانداروں کے ساتھ ہیں کچھ عرصہ سے داؤدخیل میں انجمن تاجران غیر فعال تھی جس کی وجہ سے بھتہ خور وں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس لیے اب ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے دست بازؤں بنیں اور ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جماعت اسلامی کے عبد اللہ خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف شاہ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!