پاکستانتازہ ترین

عمران وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

لاہور(نمائندہ خصوPakistan-Politics-PTI-ImranKhanIslamabadVideoLinkAdress_5-9-2013_100323_lصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں عدم شرکت کے باعث اہم عہدوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین کو ڈاکٹرز نے مزید دو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ رواں ماہ کے دوران  ہونے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے وہ قائد ایوان‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں اپنا ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے۔ معلوم رہے کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہونےکی وجہ سے عام انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مغلپورہ کینال روڈ پر واقعہ جعفری پیڈیسٹرین پل کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker