تازہ ترینکھیل

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی ساتھی کی ٹکر سے ہلاک

کولکتہ (نمائندہ سپورٹس)بھارتی ریاست بنگا ل کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان انکیت کیشری کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یہ واقعہ کولکتہ میں جمعے کو پیش آیا جب بنگال ڈویژن ون ناک آؤٹ میچ کے دوران انکیت کیشری متباد ل کھلاڑی کی حیثیت سے فیلڈنگ کررہے تھے، وہ ایک کیچ لینے کے لیے بھاگے جبکہ دوسری جانب سے ایک اور فیلڈر سوراب مونڈل بھی گیند پر لپکے، کیچ لینے کی کوشش میں دونوں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکراگئے ، ساتھی کھلاڑی کا گھٹنا انکیت کیشری کے چہرے اور گردن کے درمیان لگا۔ایسا ہی ایک واقعہ 1999 میں بھی ہو ا،جب سری لنکا کے خلاف جے روسنے کا کیچ لینے کے لئے اسٹیو واہ بھاگے ،اور سامنے سے آنے والے جیسن گیلسپی سے بری طرح ٹکرائے گئے ،اس حادثے میں دونوں کھلاڑیوں کو خوش قسمتی زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ لیکن اسی طرح کے واقعہ نے بھارتی کرکٹر کی جان لے لی ،جس وقت یہ حادثہ ہواچند لمحا ت کے لیے انکیت کی سانس رُک گئی اور منہ سے خون بھی بہنے لگا،انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ پیر کی صبح زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں  استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں،اسحاق ڈار چاہیں تو معاملہ چٹکی بجا کر حل کر سکتے ہیں: شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker