پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے 254 نشستوں کے نتیجے کا اعلان کردیا

electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن کی طرف سے 254 نشستوں کے نتیجے کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ 14کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اب تک کے نتائج میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 123،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے 31، پاکستان تحریکِ انصاف نے 26 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 18، جمعیت علمائے اسلام ف نے 10 نشستیں حاصل کیں۔ فنکشنل لیگ نے چار نشستوں جبکہ جماعت اسلامی نے تین پر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ق،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی نے دو دو نشستیں حاصل کیں۔عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، عوامی جمہوری اتحاد،آل پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء نے ایک ایک حلقے میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 25نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، الیکشن کمیشن کے مطابق 3 حلقوں پر انتخاب نہیں ہوئے تھے، ایک حلقے کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ جب کہ 15 حلقوں کے نتائج ابھی تک نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں  سب سے اچھا کون؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker