پاکستانتازہ ترین

سرینگر:شہیدوں کی قربانیاں کشمیر کی آزادی کی نوید ہے،مختاروازہ

سرینگر(نمائندہ خصوصی ) سینئر حریت رہنما ،چیئر مین جموں و کشمیر پیپلز لیگ مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ فورسز نوجوانوں کو اپنی وحشیانہ کاروائیوں سے قتل کرتے ہوئے کشمیریوں کو خوف زدہ نہیں کر سکتے،شہیدوں کی قربانیاں کشمیر کی آزادی کی نوید ہے۔حریت (ع) کا ایک اعلی سطحی وفد سرکردہ حریت رہنماں مختار احمد وازہ، محمد مصدق عادل، غلام نبی زکی، عبدالمجید وانی اور غلام حسن میر، نار بل گیا جہاں طالب علم سہیل احمد صوفی کو بے رحمانہ طور پرشہیدکئے جانے ، ترال کے حالیہ قتل عام ، کالے قوانین کی منسوخی اور جیلوں میں مقید سیاسی قیدیوں کی رہائی کی حوالے سے نکالے گئے احتجاجی جلوس میں شرکت وقیادت کی۔ناربل میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختار احمد وازہ نے کہا کہ ریاست کی مخلوط سرکار افسپاجیسے کالے قوانین کے بل بوتے پرحکومت ہند کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہتھیا ر بند فورسز کے ذریعے نہتے کشمیریوں خاص طور پرنوجوانوں کی نسل کشی کی مہم میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اپنے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ ہزاروں شہدا کے پاکیزہ خون اور عوام کی بے پناہ جانی و مالی قربانیوں کے پیش نظر اپنی قوم کے سامنے موجودہ حق خود ارادیت کی جد وجہد کو پائے تکمیل تک پہنچانے ،بھارت سے آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker