پاکستانتازہ ترین

جےایف17کی عظیم دوست چینی صدرکوسلامی

اسلام آباد (بیوروچیف)پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے پاکستانی فضاؤں میں داخل ہوتے ہی چین کے صدر کا استقبال کیا اور انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ تک لائے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے آٹھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی چینی صدر شی چن پنگ کے طیارے کا استقبال کیا۔  ونگ کمانڈر نعمان خلیل کی قیادت میں تھنڈر طیاروں کے سکوارڈ نے مہمان صدر کے طیارے کو نورخان ائیربیس تک اسکورٹ کیا۔ ائیربیس پر چار طیاروں پر مشتمل فارمیشنز نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر پروگرام پاک چین مشترکا کاوش ہے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button