تازہ ترینعلاقائی

عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف پر بھر پور اعتماد کااظہار کردیا, راؤناصر علی

downloadلاہور(پریس ریلیز) سینئر نایب صدر لیبرونگ لاہوراؤناصر علی خاں میؤ،جنرل سیکرٹری :راناشہباز احمد خان،میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکراور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آس محمد میؤ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخالفین نے الیکشن سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر ہزاروں جھوٹے اورمن گھڑت الزام لگائے لیکن عوام نے تمام الزامات کی کو نظر انداز کرتے ہوئے نوازشریف کو منتخب کیا ،ہم الزامات کی سیاست نہیں کریں گے دھاندلی کے الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکے جو لوگ دھاندلی کی ہزارکوششوں کے باوجود ہارگئے وہی دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں ۔امتیاز علی شاکرنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو قدرت نے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان ترقی کرے گا اور بہت جلدتوانائی کے بحران کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ میعشت کی بحال کے لئے انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے۔جن عوام نے منتخب کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور عوامی حمایت کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرگی ۔میڈیا نے ماضی میں عوام کو باشعور کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر ہم میڈیا کو سلام پیش کرتے ہیں،جدید اور مثبت میڈیا کی بدولت عوام نے ذات برادری اور رشتہ دارتی کونظرانداز کرکے بہترین قیادت کومنتخب کیا۔اُمید ہے میڈیا مستقبل میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا،چوہدری آس محمدمیؤنے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  سبی:عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،کمشنر سبی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker