پاکستانتازہ ترین

پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چینی صدرشی چن پنگ

اسلام آباد.(بیوروچیف).چینی صدرشی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے۔پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے میں اورمیراوفد متاثر ہوا، شکرگزار ہوں ،چین پاکستان کےعوام کےلیے نیک خواہشات رکھتا ہے،پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دینے پر آپ کا مشکور ہوں،میں پاکستان آنے کی دعوت پر شکرگزار ہوں ،مجھے پاکستانی پارلیمنٹ میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،پاکستانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے میں نے جس کا اس سال دورہ کیا۔ چینی صدر کی پارلیمنٹ آمد پراراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکر ان کا زبردست خیرمقدم کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔چینی خاتون اول اور وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی پارلیمنٹ ہائوس میں موجود تھیں۔چینی صدر نے قومی اسمبلی میں شمسی توانائی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا،منصوبے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کی جائے گی۔اس قبل چینی صدر نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات باعث مسرت ہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہےصدر شی چن پنگ نے کہا کہ ہماری نسل پر لازم ہے کہ پاکستان سے دوستی کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پر مشتمل ہے،اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں۔چینی صدر کی اہلیہ سے خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی ایس پی اسپیشل برانچ بھکر سعید اللہ خان نیازی کاعزیزواقارب اور دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker