تازہ ترینعلاقائی

داتا گنج بخش کا 3روزہ عرس آج شروع ہورہا ہے

dataلاہور(نامہ نگار) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 969 ویں سالانہ عر س کی تین روزہ تقریبات آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہیں۔ وزیر اوقاف پنجاب میاں احسان الدین قریشی کے مطابق حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے عرس میں ملک کے طول عرض سے زائرین شرکت کرینگے جن کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر روحانی محافل میں پانچ سو مشائخ ،سجادگان ،اکابرین ،مذہبی ا سکالرز اور نعت خواں حصہ لیں گے، زائرین کی حفاظت اور اجتماع کی مانیٹرنگ کیلئے 80 کیمرے جبکہ17 سو سیکورٹی اہلکا ر تعینات کیے جائیں گے ،لنگر اور دیگر انتظامات کے لیے اسی لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:پی پی پی کااب اصل مقابلہ پنجاب کےحکمرانوں سےہے، میاں منظوراحمدوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker