تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: تین مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی ،زیور اوراسلحہ لوٹ لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تین مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی ،زیور اور اسلحہ لوٹ لیا ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ بابا اجاگر سنگھ میں دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ کر محمد رمضان گجر کے گھر گھس آ ئے اور آ تے ہی اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیااور گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے نقدی ، بائیس تولہ سونے کے زیورات ، قیمتی سامان ، موبائل اور ایک لائسنسی رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دن دیہاڑے ٖڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے نکی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button